مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر بھر میں متوقع انتخابات کے پیش نظر ووٹر فہرستوں کی تیاری اور اپڈیٹ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کے مطابق ووٹر اندراج میں توسیع کرتے ہوئے اس کی آخری تاریخ 7 اپریل مقرر کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راج ناتھ کی دھمکیاں نئی نہیں، معرکہ حق تازہ، اگلی بار ہمارا ردعمل اور بھی مضبوط اور فیصلہ کن ہوگا،خواجہ آصف
مظفرآباد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں گھر گھر جا کر شمار کنندگان ووٹرز کا اندراج کر رہے ہیں۔
اس عمل کی نگرانی سپروائزرز بھی کر رہے ہیں تاکہ ہر اہل شہری کو ووٹ کے اندراج کا موقع فراہم کیا جا سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: ترقیاتی فنڈز ممبران اسمبلی کے ذریعہ خرچ کرنے کیخلاف حکم امتناعی برقرار
اس حوالے سے یاسر بخاری کا کہنا ہے کہ تمام شہریوں کو چاہیے کہ وہ شمار کنندگان اور سپروائزرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ووٹر فہرستوں کو درست اور مکمل بنایا جا سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم اور دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تمام افراد جن کی عمر 18 سال مکمل ہو چکی ہے یا جلد ہونے والی ہے، وہ ہر صورت اپنا ووٹ درج کروائیں تاکہ آئندہ انتخابات میں اپنا جمہوری حق استعمال کر سکیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ریاست بھر میں انتخابی فہرستوں (الیکٹرول قانون) کی تیاری، نظرثانی اور تصحیح کے لیے سال 2026 کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ترجمان آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، انتخابی فہرستوں کی حتمی اشاعت 30 اپریل 2026 کو کی جائے گی۔
ڈرافٹ رولز میں نئے اندراجات اور ڈیٹا کی فراہمی کا عمل 24 مارچ سے 07 اپریل تک جاری رہے گا۔نادرا کی جانب سے ابتدائی انتخابی فہرستوں کی فراہمی 10 اپریل تک مکمل ہو گی،
جس کے بعد 13 اپریل 2026 کو ابتدائی فہرستیں عوامی معائنے کے لیے شائع کر دی جائیں گی ۔شہری اپنے ناموں کے اندراج، درستگی یا کسی غیر متعلقہ نام پر اعتراض کے لیے اپنی درخواستیں 13 اپریل سے 17 اپریل تک متعلقہ دفاتر میں جمع کروا سکیں گے۔
موصول ہونے والی درخواستوں پر 17 سے 20 اپریل تک سماعت کی جائے گی اور 21 اپریل تک تمام فیصلے رجسٹریشن آفیسرز کو منتقل کر دیے جائیں گے۔تمام ترامیم اور تصحیح کے بعد انتخابی فہرستوں کی حتمی اشاعت 30 اپریل 2026 کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق اس مہم کا مقصد 2022 کی فہرستوں کو مکمل طور پر اپ ڈیٹ کرنا ہے تاکہ تمام حقدار شہریوں کا نام ووٹر لسٹ میں شامل ہو سکے اور آنے والے انتخابات کیلئے شفاف ترین ڈیٹا میسر ہو۔ تمام متعلقہ محکموں بشمول نادرا اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ مقررہ وقت کے اندر تمام مراحل کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔




