سونا قیمت

سونے کی قیمتوں میں بڑا بریک تھرو: فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سے زائد سستا ہو گیا

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی دیکھی گئی ہے، جس سے خریداروں اور جیولرز مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتوں کے گرنے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر مرتب ہوئے ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس نمایاں کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ: فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟

اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی 6 ہزار 87 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اب 10 گرام سونا 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں مندی کا رجحان رہا، جہاں فی اونس سونا 71 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4642 ڈالر کی سطح پر بند ہوا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی یہ اتار چڑھاؤ مقامی سطح پر قیمتوں کے تعین میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

Scroll to Top