مقاصد کی تکمیل تک جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا ایران پر شدید حملوں کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر نے عوام سے خطاب میں ایران جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد تمام فوجی مقاصد حاصل کرلیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ: خطے کا امن، خلیجی برآمدات، توانائی خطرے میں

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف آپریشن شروع کیے ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، ہم نے ایران کی نیوی، ائیرفورس کو مکمل تباہ کردیا ۔

ایران جنگ کے بنیادی اسٹریٹجک مقاصد تکمیل کے قریب ہیں تاہم مقاصد کی تکمیل تک جنگ جاری رہے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے بہت قریب آ رہے ہیں، ہمیں آبنائے ہرمز کی ضرورت نہیں ہے، تنازع ختم ہو گا تو آبنائے ہر مز قدرتی طور پر کھل جائے گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم اگلے دو سے تین ہفتوں میں انہیں بہت سخت نقصان پہنچانے والے ہیں۔ ہم انہیں پتھر کے زمانے میں واپس لے جائیں گے جہاں وہ تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی ہمارا مقصد کبھی نہیں تھالیکن حکومت کی تبدیلی ان کے اصل رہنما کی موت کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی معاہدہ طے نہیں پاتا تو وہ پاور پلانٹس پر حملہ کر سکتے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں اسرائیل، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور بحرین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ وہ بہت اچھے رہے ہیں اور ہم انہیں کسی بھی صورت، شکل یا شکل میں ناکام نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی حملوں کا خوف، کویت حکومت کا تمام نیشنل بینکس 2روز کیلئے بند کرنے کا اعلان 

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں یہ اضافہ عارضی ہے،باراک اوباما کے معاہدہ کی وجہ سے ایران نے ہتھیاروں کاذخیرہ تیار کیا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ’’ان کے پاس جوہری ہتھیاربرسوں پہلے ہوتے اور وہ انہیں استعمال کر لیتے۔یہ ایک مختلف دنیا ہوتی۔ اس وقت کوئی مشرق وسطیٰ اور اسرائیل نہ ہوتا۔

Scroll to Top