اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں انتخابی اتحاد، جے یوآئی اور پیپلزپارٹی قیادت نے سر جوڑ لئے ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:غیر مسلم ، قادیانیوں کی الگ فہرستوں کی تیاری کا معاملہ حکومت کو تحریک
بلاول بھٹو زرداری کی سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کیلئے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر آمد، ملاقات میں آزادکشمیر کے انتخابات پر غور کیا گیا
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین بھی ملاقات میں خصوصی طور پر موجود تھے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی
مزید یہ بھی پڑھیں:نگدروارڈ: اہم شخصیات مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شامل
اس موقع پر گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی اہم مشاورت کی گئی۔پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان ممکنہ انتخابی اتحاد پر بھی سنجیدگی سے غور کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پچپن سالہ خاتون نے 25 سالہ شخص کو 2 ارب میں خرید کر شادی کرلی
ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، مشترکہ کمیٹی ممکنہ اتحاد کی مزید تفصیلات کو حتمی شکل دے گی۔
جے یو آئی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے صوبائی حکومتوں میں شمولیت سے متعلق پارٹی سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔
مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالہ سے کوئی بھی فیصلہ پارٹی سے مشاورت کے بعد ہی کر سکتا ہوں۔
دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کے درمیان ممکنہ اتحاد کے خلاف کمر کس لی۔




