اسلام گڑھ (کشمیر ڈیجیٹل)تھانہ پولیس اسلام گڑھ کی کارروائی، چوری شدہ 10 تولہ سونا مالیتی 55 لاکھ روپے اور 20 ہزار روپے نقدی برآمد، ملزمان گرفتار کرلئے۔
ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات کی روشنی میں اسلام گڑھ پولیس کی بڑی کارروائی ۔
عمیر رشید ایس ایچ او تھانہ پولیس اسلام گڑھ نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی حملوں کا خوف، کویت حکومت کا تمام نیشنل بینکس 2روز کیلئے بند کرنے کا اعلان
سائل ابرار احمد ولد منگا خان قوم وینس راجپوت ساکن طارق آباد تحصیل اسلام گڑھ نے رپورٹ دی کہ مورخہ 27.03.2026 کی رات وہ اپنی فیملی کے ہمراہ گھر میں سو گئے۔
مورخہ 28.03.2026 کی صبح جب سٹور روم کا دروازہ کھلا ہوا دیکھا تو چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ نامعلوم سارقان گھر سے 10 تولہ سونا مالیتی تقریباً 55 لاکھ روپے اور نقدی مبلغ 20 ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ہیں۔
مزید تلاش و پتہ براری کے دوران معلوم ہوا کہ واردات میں ملوث ملزمان حیدر اسلام ولد مجتبیٰ حیدر، شنام اظہر ولد اظہر محمود قوم ملک اور شعیب علی ولد رفیق احمد قوم راجپوت ساکنان گلیانہ مرادیال تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ریسکیو 1122 کے ملازمین کی جیت؛ حکومت نے بڑامطالبہ مان لیا، نوٹیفکیشن جاری
جس پر مقدمہ علت نمبر 43/26 مورخہ 28.03.2026 بجرائم APC 457/EHA-14 تھانہ پولیس اسلام گڑھ درج کیا گیا۔
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گوجرخان سے گرفتار کر لیا
مزید یہ بھی پڑھیں:اسکولوں میں جمعہ کی چھٹی کا اعلان: اب ہفتے میں صرف 4 روز تعلیم ہوگی، نئے اوقات جاری
ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 10 تولہ سونا مالیتی تقریباً 55 لاکھ روپے اور نقدی مبلغ 20 ہزار روپے برآمد کر لیے۔
ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔




