مظفرآ باد:رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے بھرپور اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ چئیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی سید عمران عباس کے مطابق قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے دو ہفتے پہلے سے جامع حکمت عملی ترتیب دی جا چکی ہے۔
چئیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی سید عمران عباس کے مطابق رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں جن کی تیاریاں دو ہفتے پہلے ہی مکمل کر لی گئی تھیں ، ہر علاقے میں مجسٹریٹس تعینات کر دیے گئے ہیں جو مارکیٹوں میں نرخوں کی نگرانی کریں گے۔ اس کے علاوہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے پہلی بار ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہےجہاں شہری مہنگائی یا کسی بھی ناجائز منافع خوری کی شکایات درج کروا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر حکومت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال باغ، جہلم ویلی کو ٹیچنگ اسپتال کا درجہ دے دیا
مزید براآں عوامی سہولت کیلئے ڈپٹی کمشنر مظفر آباد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنر فوڈ اتھارٹی کے دفاتر میں کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں جہاں صارفین مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری سے متعلق شکایات درج کروا سکتے ہیں۔
عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ درج ذیل واٹس ایپ نمبرز اور فون نمبرز پر رابطہ کر کے فوری شکایات درج کروائیں:
کنٹرول روم دفتر ڈپٹی کمشنر مظفر آباد:
05822-920224 | واٹس ایپ: 0313-5215298
کنٹرول روم دفتر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفر آباد (Day Shift):
05822-923126
کنٹرول روم دفتر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفر آباد (Night Shift):
05822-920671 | واٹس ایپ: 0320-0512138
کنٹرول روم دفتر اسسٹنٹ کمشنر فوڈ اتھارٹی مظفر آباد:
05822-920145 | UAN-1280 | واٹس ایپ: 0301-5463286
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی بھی شکایت پر 24 گھنٹوں میں کارروائی نہ کی گئی تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اپنی شکایات فوری درج کروائیں تاکہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔