کابل:ملا ہیبت اللہ کیخلاف مہم عروج پر،فیلڈ مارشل کیلئے پیارا بھرا پیغام جاری

کابل (کشمیر ڈیجیٹل) افغانستان میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں مختلف علاقوں میں نعرے درج،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تیرے جان نثار بے شمار بے شمار کے نعرے درج-

ایک اور افغانی شہری کا منصوری کور ہیڈ کوارٹر برمل مین گیٹ کے سامنے سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کیلئے پیار بھرا پیغام کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ریسکیو 1122 کے ملازمین کی جیت؛ حکومت نے بڑامطالبہ مان لیا، نوٹیفکیشن جاری

ذرائع کے مطابق افغان طالبان قیادت ملا ہیبت اللہ کیخلاف افغانستان میں شہریوں کی ہیبت اللہ ہٹائو مہم زور پکڑنے لگی۔

گزشتہ ماہ ملا ہیبت اللہ کی جانب سے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے درمیان دراڑیں حکومتی تبدیلی کا باعث بن سکتی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسکولوں میں جمعہ کی چھٹی کا اعلان: اب ہفتے میں صرف 4 روز تعلیم ہوگی، نئے اوقات جاری

ذرائع کے مطابق سپریم لیڈر افغان طالبان ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے خبردار کیا تھا کہ تحریک کے اندرونی اختلافات افغانستان میں قائم طالبان حکومت کے خاتمے کا سبب بن سکتے ہیں۔

یہ انکشاف ایک لیک ہونے والی آڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے سامنے آیا ہے جس نے طالبان قیادت کے اعلیٰ ترین حلقوں میں کشیدگی اور اختلافات کی افواہوں کو مزید تقویت دے رہی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ: محکمہ موسمیات کا4 اپریل تک الرٹ جاری

بی بی سی کی ایک سال پر محیط تحقیق کے مطابق طالبان کو درپیش سب سے بڑا خطرہ بیرونی نہیں بلکہ اندرونی ہے جو اس سوال کے گرد گھومتا ہے کہ افغانستان کو کس طرز پر چلایا جائے اور اصل طاقت کہاں مرکوز ہونی چاہیے۔

Scroll to Top