سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی مشکلات میں اضافہ، شہریوں نے بلیوایریا آفس گھیر لیا،شدید احتجاج

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیراعظم ومرکزی رہنما سردار تنویر الیاس کو بڑا جھٹکا، تاج ریزیڈینشیا کے نام سے سوسائٹی میں بڑے گھپلے سامنے آگئے ۔

سابق وزیراعظم و مرکزی رہنما پیپلزپارٹی آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان ایک اور مشکل میں بری طرح پھنس گئے ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں راولپنڈی صدر میں ایک ریسٹورنٹ پر حملہ اور قبضے کی کوشش میں ان کیخلاف ایف آر درج کی گئی تھی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ٹرانسپورٹ پالیسی: وزراء کے لیے پٹرول کی ‘نو لمٹ’، افسران کے لیے سخت کوٹہ مقرر

تاہم آج بلیوایریا اسلام آباد میں سردار تنویر الیاس کی عمارت سردار پلازہ کو تاج ریزیڈینشیا متاثرین کی بڑی تعداد نے گھیرے میں لے لیا ۔

تاج ریزیڈینشیاء متاثرین کی پلازےکے اندر داخل ہونے کی کوشش ۔ متاثرین تاج ریزیڈینشیاء کا سابق وزیراعظم کیخلاف شدید احتجاج۔ رقوم کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے تاج ریزیڈینشیاء کے نام پر شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹ لئے ۔

متاثرین کی جانب سے بلیوایریا اسلام آباد میں سابق وزیراعظم و مرکزی رہنما پیپلزپارٹی آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا پے

مزید یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کراچی ڈویژن کی تنظیم سازی،فریدالدین میرصدر،نصیر احمد سینئر نائب صدر نامزد

متاثرین کا کہنا تھا کہ تاج ریزیڈینشیاء میں پلاٹ کی مد میں سرمایہ کاری کی ۔ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے رقوم کی ادائیگی کو پانچ سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے ۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ سردار تنویر الیاس کی سوسائٹی تاج ریزیڈینشیا کی این او سی ہے نہ ہی زمین موجود مگرسابق وزیراعظم نے پلاٹ کے عوض ہم سے کروڑوں روپے وصول کرلئے گئے ہیں۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ سردار تنویر الیاس کو کسی صورت چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔سردار تنویر الیاس نے اگر پلاٹ فراہم نہ کئے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تاج ریزیڈینشیاء متاثرین نے بلیو ایریا مرکز میں سردار پلازے میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ سردار پلازے کے سکیورٹی عملے نے متاثرین کو اندر جانے سے روک دیا ۔۔

تاج ریزیڈینشیامتاثرین نے بلیوایریا اسلام آباد میں واقع سردار پلازے کے مرکزی دروازے پر دھرنا دے دیا ۔متاثرین نے احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کی دھمکی دیدی

احتجاجی دھرنے میں خواتین متاثرین کی بھی بڑی تعداد موجودہے ۔۔۔سردار تنویر الیاس سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر رہنما ہیں۔

Scroll to Top