مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل) ڈپٹی کمشنرآفس مظفرآباد نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔پونچھ اور میرپور ڈویژن کی ٹائمنگ میں کچھ منٹ کا فرق ہے۔
کل بروز 2 مارچ اتوار فقہ حنفیہ کے مطابق مظفر آباد میں سحری 5 بج کر 10 منٹ پر بند ہوگی جبکہ افطار 6 بج کر 8 منٹ پرہوگا، فقہ جعفریہ کے مطابق انتہائےسحر پورے 5 بجے ہوگی جبکہ افطار6 بج کر 18 منٹ پر ہوگا۔
پیر کے روز دوسری سحری فقہ حنفیہ کے مطابق 5 بج کر 8 منٹ پر بند ہوگی جبکہ افطار 6 بج کر 8 منٹ پر ہی ہوگا، فقہ جعفریہ کے مطابق سحری 4بج کر 58 منٹ پر بند ہوگی جبکہ افطار 5 بج کر 18 منٹ پر ہی ہوگا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک کام ماہ اگر 30دن پر مشتمل ہواتو فقہ حنفیہ کے مطابق رواں سال کی آخری سحری(31 مارچ کو ) صبح 4 بج کر 29 منٹ پر بندہوگی جبکہ افطاری 6 بج کر 31 منٹ پر ہوگی۔
فقہ جعفریہ کے مطابق آخری سحری 4 بج کر 19 منٹ پر بند ہوگی جبکہ افطار 6 بج کر 41 منٹ پر ہوگا۔یوں ایک ماہ کے دوران روزہ کے دورانیہ پرایک گھنٹے کا فرق پڑےگا، یعنی پہلے روزے سے آخری 30وں روزہ 64 منٹ زیادہ طویل ہوگا۔
روان سال پہلا روزہ 12 گھنٹے اور58 منٹ طویل ہوگا جبکہ آخری روزہ 13 گھنٹے اور 2 منٹ کی طوالت پر مشتمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر حکومت کا ماہ رمضان میں سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان سامنے آگیا