واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے دعویٰ کیا کہ ایران جنگ سے متعلق اچھی بات چیت ہو رہی ہے اور ایران نے امریکا کی کچھ تجاویز پر اتفاق کرلیا ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ ایران جنگ سے متعلق 4 سے 6 ہفتوں کی ٹائم لائن برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران تنازع کے حل میں قائدانہ کردار،برطانوی اخبار پاکستان کی موثر سفارتکاری کا معترف
انہوں نے کہا کہ ہمیں ذاتی طور پر کچھ بتانے اور عوامی لحاظ سے کچھ کہنے میں فرق ہوتا ہے، ایران نے ذاتی طور پر جو کچھ ہم سے کہا ہے اس کو جانچا جائے گا۔
کیرولین لیوٹ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ عرب ممالک سے جنگ اخراجات میں مدد کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں، صدرٹرمپ کودلچسپی ہےکہ خلیجی ممالک ایران جنگ کے اخراجات میں اپناحصہ ڈالیں، یہ ابھی ایک تجویز ہے، اس پر حتمی فیصلہ صدر خود کریں گے۔
انہوں نے کہا امریکا ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کا ٹول ٹیکس لینے کی حمایت نہیں کرتا، توقع ہے کہ آئندہ کچھ روز میں آبنائے ہرمز سے 20 ٹینکرز گزریں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکا نے انسانی وجوہات پر روس کو آئل ٹینکر کیوبا بھیجنے کی اجازت دی، کیوبا سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران شکست تسلیم کرے ورنہ مزید نقصان پہنچائیں گے،وائٹ ہائوس
یاد رہےکہ ایران نے امریکا کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی تردیدکی ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کے ساتھ کوئی براہِ راست بات چیت نہیں ہوئی، پیغامات ثالثوں کے ذریعے پہنچائے گئے۔




