افغان شہری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے والہانہ محبت کا اظہارکرتے ہوئے پکتیکا میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں تباہ ہونیوالے ٹینک کیساتھ ویڈیو بناکر شیئر کردی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیومیں افغان شہری نے کہا کہ ہر فرعون کیلئے موسی آیا ہےہیبت اللہ اور تیرے لئے حافظ سید عاصم منیر آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کیخلاف آپریشن غضب للحق دوبارہ شروع کردیا، سکیورٹی ذرائع
افغان شہری کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ جس طرح فیلڈ مارشل عاصم منیر کی فوج نے پکتیامیں تمہارا یہ ٹینک جلا دیااس طرح مجاہدین تمہیں اپنے ہاتھوں سے مار دیں گے۔
یاد رہے کہ سرحد پار سے دہشتگردی کا سلسلہ نہ رکنے پر اور افغان طالبان کی ہٹ دھرمی پر پاک فوج نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن غضب للحق شروع کیا ہے اور دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پاک فوج کی جانب سے کابل، پکتیا، قندھار سمیت کئی علاقوں میں فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں اور سرحد پر کئی چوکیوں پر بھی قبضہ کیا گیا ہے جس سے دہشتگردی واقعات میں واضح کمی ہوئی ہے اور زیادہ تر دہشتگرد جہنم واصل کردیئے گئے ہیں اور کچھ بلوں میں چھپ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے افغان طالبان سے 32 سکوئر کلومیٹر زمین کا حصہ کنٹرول میں لے لیا، سرحدی باڑ نصب
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج پرعزم ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کو انجام تک پہچایا جائیگا تاکہ امن کا قیام ممکن بنایا جا سکے۔




