محکمہ جنگلات میں کام چلائو پالیسی کے تحت 14 رینج آفیسران کی عارضی ترقیابیاں

مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل) صدر ریاست بیرسٹر سلطان نے محکمانہ سلیکشن کمیٹی نمبر 3 کی رضامندی سے محکمہ جنگلات میں رینج آفیسران کی 14 خالی اسامیوں پر سینئر موسٹ فاریسٹ افسران کو کام چلائو پالیسی کے تحت قائم مقام فاریسٹ رینجربی 16 میں ترقی کی منظوری دیدی ہے۔

سیکرٹریٹ محکمہ جنگلات سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی تقرریاں ہونے پر یہ ترقیابیاں ازخود منسوخ تصور ہوں گی۔

کسی بھی پراجیکٹ کے اختتام پریا معاونین ناظمین کی تنزلی پر بھی یہ عارضی ترقیابیاں ختم ہوجائینگی،قائم مقام ترقی پانے والوں کا بطور رینج افسران حق برقرار رہے گا۔

ترقی پانے والے افسران میں محمد نواز خان، راجہ محمد سعید خان،محمد جاوید ، سید تنویر احمد کاظمی،خالد حمید، محمد مقبول عباسی،محمد مسعود خان، محمدآصف رشید، محمدزاہد اسلم،عبدالغفار ،محمد نواز،مختار حسین انجم،محمد اعجاز خان، سیاب خالدشامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم میں ماحولیاتی تبدیلی: جنگلات کٹائی کی روک تھام ضروری

Scroll to Top