لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پر سنٹرل کنٹریکٹ اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق کھلاڑی کو 27 مارچ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد معاملے کی سماعت تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے کی۔ نسیم شاہ کی غیر مشروط معافی کا نوٹس لیا گیا۔
تحقیقات اور شواہد کے جائزے کے بعد کمیٹی نے قرار دیا کہ نسیم شاہ سنٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں جس پر ان کے خلاف مالی جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یکم تا 10 اپریل تک طوفانی بارشیں، تیز ہوائیں، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، الرٹ جاری
دوسری جانب نسیم شاہ کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو بھی برطرف کر دیا گیا جبکہ پی سی بی نے بھی مذکورہ ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور اب یہ ایڈوائزر کسی بھی پی سی بی کنٹریکٹڈ کھلاڑی کے ساتھ کام نہیں کر سکے گا۔
پی سی بی نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ بورڈ پیشہ ورانہ معیار، ڈسپلن اور معاہدوں کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’’پختون ڈیجیٹل ‘‘کو صوبائی حکومت کے دبائو کا سامنا
نسیم شاہ کا جواب موصول ہونے اور اس کا جائزہ لینے کے بعد 30 مارچ کو تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے کیس کی سماعت کی۔
نسیم شاہ کے مؤقف کا جائزہ لینے کے بعد کمیٹی نے فیصلہ دیا کہ غیر مشروط معافی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی نسیم شاہ سینٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں،
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر،اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ طوفانی بارش، لینڈسلائیڈنگ ،الرٹ جاری
ان پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو پہلے ہی برطرف کر دیا ہے
جبکہ پی سی بی بھی اس ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کرے گا تاکہ وہ آئندہ پی سی بی کے دائرہ اختیار میں آنے والے کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ کام نہ کرسکے۔
پی سی بی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہےکہ وہ پیشہ ورانہ معیار، معاہدوں کی پاسداری اور کھیل کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔




