مظفرآباد:کروڑوں مالیتی سیف سٹی پروجیکٹ غیرفعال، سکیورٹی خدشات میں اضافہ

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)دارالحکومت مظفرآباد میں کروڑوں روپے کی لاگت سے نصب کیا گیا سیف سٹی پروجیکٹ غیر فعال ہوگیا جس کے باعث شہر میں سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر،اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ طوفانی بارش، لینڈسلائیڈنگ ،الرٹ جاری

شہریوں کے مطابق شہر بھر میں لگائے گئے سیف سٹی کیمروں کی بڑی تعداد خراب ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی چوری کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

سرکاری دفاتر، اہم چوک چوراہوں اور دیگر حساس مقامات پر نصب کیمرے بھی کام نہیں کر رہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور الیکشن : سابق وزیراعظم چوہدری مجید کے صاحبزادے معزز مجید کی سیاست میں انٹری

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث یہ جدید نظام ناکارہ ہوتا جا رہا ہے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے اس صورتحال پر تاحال کوئی مؤثر اقدام سامنے نہیں آیا۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیف سٹی منصوبے کو فوری طور پر فعال بنایا جائے تاکہ جرائم پر قابو پایا جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں یکم اپریل سے 10 اپریل تک شدید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی

عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں اور نگرانی کے نظام کی خرابی کے باعث عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

Scroll to Top