اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر ، اسلام آباد میں گزشتہ دو ونوں سے طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ سڑکیںتلاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔
آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ، متعدد علاقوں کا دوسرے شہروں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
آزادکشمیر کے مختلف شہروں میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ ایس ڈی ایم اے کی جانب سے مسافروں کیلئے الرٹ جاری کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حویلیاں میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
ایس ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارش کا سلسلہ مزید ایک دن جاری رہنے کا امکان ہے ، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔
پونچھ میں بھی طوفانی بارش جاری، دریائے پونچھ میں شدیدطغیانی۔بارشوں سے ندی نالوں میں شدید طغیانی کا خطرہ اور لینڈ سیلائیڈنگ کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور الیکشن : سابق وزیراعظم چوہدری مجید کے صاحبزادے معزز مجید کی سیاست میں انٹری
گزشتہ رات سے مظفرآباد، کوٹلی، ہٹیاں، باغ، دھیرکوٹ، پلندری، برنالہ، ڈڈیال، بھمبر، میرپور میں بارش اور بعض مقامات پر 30 ملی میٹر تک بارش اور ژالہ باری ہوئی ۔
گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزا، گلگت، گونچے، شگر، پہاڑوں پر برفباری، وادیوں میں بارش کے باعث طغیانی ، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کریں۔
بالائی نیلم میں ینڈ سلائیڈنگ،، شاردا سے کیل جانے والی سڑک بند ہوگئی،تولی پیر روڈ پر سلائیڈنگ کے باعث سڑک بند، گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر۔مخفلت مقامات پر ببرساتی نالے بپھر گئے۔




