پی ایس ایل،بال ٹیمپرنگ پر فخر زمان کو لیول تھری جرم پر چارج کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 11 میں بال ٹیمپرنگ پر لاہور قلندرز کے فخر زمان کو لیول تھری جرم پر چارج کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیوں پراعلامیہ جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل11،پشاور زلمی نے منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

پی سی بی کے مطابق لاہور قلندرز کے فخرزمان کو لیول تھری جرم پرچارج کر دیا گیا، فخر نے پی ایس ایل کی پلئینگ کنڈیشنز کے آرٹیکل 41.3 کی خلاف ورزی کی۔

پی سی بی کا کہناہے کہ یہ خلاف ورزی گیند کی حالت خراب کرنے کے حوالے سے ہے۔پی سی بی کے مطابق میچ ریفری روشن ماہنامہ نے ڈسپلنری سماعت کی، فخر زمان نے اپنے اوپر لگے چارج سے انکار کیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے کیس کی مزید سماعت اگلے 48 گھنٹوں میں ہوگی۔ میچ ریفری سماعت کے بعد فیصلہ سنائیں گے۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کی اننگز میں گیند کی حالت میں تبدیلی پر لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فخر زمان نے پی ایس ایل میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور میں کھیلےگئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست سے دی۔

لاہور قلندر ز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 128رنز بنائے،کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

Scroll to Top