گیند سے چھیڑ چھاڑ لاہور قلندرز کو مہنگی پڑی،امپائر نے پنالٹی ڈال دی

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کی اننگز میں گیند کی حالت میں تبدیلی پر لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی کا سامنا کرنا پڑا۔

فیلڈ امپائر نےگیند کی حالت سے مطمئن نہ ہونےکے سبب کراچی کنگزکو 5 پنالٹی رنز ایوارڈ کئے۔ فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور شرف الدولہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل11،پشاور زلمی نے منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

بال کی حالت تبدیل کر نے پر امپائرز نے بال تبدیل کرنےکا فیصلہ بھی کیا۔

امپائرز بال کی حالت تبدیل کرنے سےمتعلق اب میچ ریفری روشن ماہنامہ کو رپورٹ کریں گے، روشن ماہنامہ قلندرز کےکپتان شاہین آفریدی کو طلب کرکے سماعت کریں گے۔

میچ کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے امپائرز کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس الزام سے واقف نہیں ہیں اور اس پر ٹیم کے ساتھ بات کریں گے۔

انہوں نے کہا مجھے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں، ہم اس پر بات کریں گے۔ پانچ رنز کی پنالٹی ملی، لیکن ہم کچھ کہہ نہیں سکتے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

میچ کے بعد میڈیا سےگفتگو میں لاہور قلندرز کے آل راؤنڈرز سکندر رضا کا کہنا تھا کہ میں نے بال کی حالت تبدیل نہیں کی،کس نے بال کی حالت تبدیل کی کچھ نہیں کہہ سکتا، مینجمنٹ پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہے۔

کراچی کنگز کے بولر میرحمزہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں نےبال کے حوالے سے کچھ نہیں دیکھا اپنی بیٹنگ پر فوکس تھا، میچ ریفری اورمیچ آفیشلزکوپتہ ہے کہ بال کی تبدیلی کے حوالے سے کیاکہنا ہے، 14رنز کے بجائے 9 رنز ملے تو اس سے فرق پڑا ۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہم سب فینز کی واپسی چاہتے ہیں‘: پی ایس ایل ٹیم مالکان کی وزیراعظم سےاپیل

خیال رہےکہ لاہور میں کھیلےگئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست سے دی۔

لاہور قلندر ز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 128رنز بنائے،کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

Scroll to Top