میرپورواقعہ بدنامی کاسبب،انصاف کے تمام تقاضے پورےکرینگے، کمشنرچوہدری مختار

میرپور ( کشمیر ڈیجیٹل) کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نےکہا ہے کہ خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونگی،گرفتار ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر میں مزید دفعات  شامل کی گئی ہیں،مزید دفعات بھی شامل کی جا سکتی ہیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈاکٹر لیاقت ،ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض اور ایس ایس پی خاور علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمشنرچوہدری مختار احمد نے کہا کہ واقعہ میں ملزم کے علاوہ دیگر جو بھی شخص چاہے کیساتھ ملوث ہوابھی کوئی رو رعایت نہیں برتی جائے گی۔

فرخندہ رحمن ریاست کی بیٹی ہے اس کی حفاظت اور تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، پولیس اپنے پیٹی بھائی کو کسی صورت کوئی مدد یا قانونی رعایت نہیں دیگی، واقعہ سے جہاں پولس کی بدنامی ہوئی ہے وہاں ریاست کا امیج بھی خراب ہوا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈاکٹر لیاقت علی نے کہاکہ جب پولیس کے پاس واقعہ کے متعلق آڈیو موصول ہوئی تو اس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی،ملزم کے خلاف کریمنل اور سروس ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی شروع کردی ہے ،شہری ہمیں اپنا کام کرنے دیں،قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

ایس ایس پی خاور علی شوکت نے کہا کہ واقعہ کو آزادکشمیر پولیس کے لیے مثال بنایا جائے گا تاکہ آئندہ کوئی پولیس آفیسر /ملازم اس طرح کے واقعہ کی جرات نہ کرسکے۔

انہوں نے کہاکہ جو بھی اس واقعہ کو مختلف واقعات سے جوڑنے پر کہا گیا کہ جو کوئی بھی اس واقعہ کو کسی دیگر واقعہ کے ساتھ لنک کررہا ہے وہ اس واقعہ کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے کہا کہ میری ایکشن کمیٹی اور دیگر شہری تنظیموں سے گزارش ہے کہ وہ پولیس کو اپنا کام کرنے دیں،فوری طور پر ملزم کو نوکر ی سے برخاست کرنے سے ملزم کو فائدہ پہنچ سکتا ہے نوکری سے فراغت کے لیے بھی تمام قانونی ضوابط کو پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون بھی کمیٹی کے سامنے اپنا بیان انگریزی یا اردو میں ریکارڈ کروائے اسے بھی آزادانہ ماحول مہیا کیا جائے گا اس حوالے سے ٹائم فریم کے اندر ہی واقعہ کے متعلق انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون ہراسگی کیس، ملزم ایس ایچ او عمران پلندری سے گرفتار

Scroll to Top