آبنائے ہرمز سے امدادی بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت مل گئی

تہران(کشمیر ڈیجیٹل) ایران کا بڑا فیصلہ، آبنائے ہرمز سے امدادی بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایرانی سفیر برائے اقوام متحدہ کے مطابق اس حوالے سے باقاعدہ اتفاق ہو گیا ہے تاکہ انسانی بنیادوں پرامدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کا اپنا گھر سکیم کے تحت آسان شرائط پر قرض فراہمی کا فیصلہ

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے امدادی سامان کے جہازوں کو باحفاظت راستہ فراہم کیا جائے گا جبکہ اس عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لئے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

سفیر نے کہا کہ امدادی سامان لے جانے والے جہازوں کی آمدورفت کو تیزکرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے تاکہ ضرورت مند افراد تک فوری مدد پہنچ سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھورکا وزراء، سیکرٹریز،افسران کو کفایت شعاری اپنانے کا حکم

انہوں نے واضح کیا کہ اس فیصلے کا مقصد انسانی بحران سے متاثرہ افراد کو بلا روک ٹوک امداد کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کیساتھ قریبی تعاون کے ذریعے تمام آپریشنل انتظامات مکمل کئے جائیں گے۔

ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں انسانی امداد کی فراہمی کے لئے ایک مثبت قدم قراردی جا رہی ہے، جس سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کو تقویت ملے گی۔

Scroll to Top