خطے کے ممالک امن چاہتے ہیں تو دشمنوں کو اپنی زمین نہ دیں،ایرانی صدر

تہران(کشمیر ڈیجیٹل)ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا خلیجی ممالک کے مریکہ سے ایران کی جنگی صلاحیتوں کو لگام دینے پر سخت ردعمل سامنے آگیا ۔

ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے خلیج تعاون کونسل کے امریکہ سے کئے گئے اس مطالبے پر سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان کے ذریعے سخت ردعمل دیا ہے۔

ایرانی صدر نے خطے کے پڑوسی ممالک کو سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ میں دشمنوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی آزادکشمیر کو جھٹکا،خطیب اللہ خان ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

صدر مسعود پزیشکیان نے مزید کہا کہ جارحیت پر یقین نہیں رکھتے لیکن آپ کی سرزمین سے ایران کے انفراسٹریکچر یا معاشی مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تھا جس میں آیت اللہ خامنہ ای سمیت وزیر دفاع، آرمی چیف، پاسداران انقلاب، مشیر قومی سلامتی اور آرمی چیف شہید ہوگئے تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہ غلام قادر آئندہ الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرینگے، جمیلہ خاتون

اس حملے کے بعد تاحال اسرائیل اور امریکا نے ایران پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں اہم عسکری اور سیاسی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا۔ متعدد شہری بھی جاں بحق ہوئے اور انفرااسٹریکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

جس کے جواب میں ایران نے خلیجی ممالک میں واقع امریکی تنصیبات، فوجی اڈّوں اور مفادات کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔ ان میں تیل و گیس کے مراکز بھی شامل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ خلیج تعاون کونسل نے امریکا سے مدد طلب کی ہے۔

حال ہی میں سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر ایران کے حملے میں کم از کم 15 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Scroll to Top