ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ، صدر حلقہ چکار خطیب اللہ خان اپنے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ راجہ محمد فاروق حیدر خان کے قافلے میں شامل ہوگئے
سابق وزیراعظم نے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا ہٹیاں بالا کے مقامی شادی ہال میں منعقدہ شمولیتی تقریب میں جگہ کم پڑھ گئی لوگوں کی بڑی تعداد نے کھڑے ہوکر پروگرام سنا ۔۔
سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اس موقع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن انشاءاللہ آزادکشمیر کے اندر سے مایوسی تذبذب اور بددلی کی فضا کا خاتمہ کریگی نظریات کا تحفظ سیاست سے زیادہ عزیز ہے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھورکا وزراء، سیکرٹریز،افسران کو کفایت شعاری اپنانے کا حکم
پاکستان کے مفادات کا تحفظ اور یہ ہماری منزل ہے قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں سیاست میں شرافت اور وضع داری ہمیشہ ترجیح رہی اخلاقی اقدار کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔۔
بدقسمتی سے تبدیلی کے نام پر پاکستان میں بد تہذیبی اور بدکلامی کا جو کلچر متعارف کروایا گیا اس نے نوجوان نسل کو متاثر کیا آج پاکستان بین الاقوامی سطح پر اہمیت اختیار کرگیا ہے۔۔
عالمی سپر پاور کیلئے بھی پاکستان کی اہمیت ہے امت مسلمہ کی بھی ترجمانی ہمارا ملک کررہا ہے اور ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شاہ غلام قادر آئندہ الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرینگے، جمیلہ خاتون
ہندوستان میں صف ماتم ہے کہ پاکستان گلوبل پلیئر بن گیا ہے ایسے میں جو لوگ ملک کے اندر سے پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا یا کسی بھی فورم پر پروپیگنڈہ کا دانستہ یا نا دانستہ حصہ بنتے ہیں۔۔
ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں آج ملک پر مشکل وقت بھی ہے چاروں اطراف جنگ جاری ہے دہشت گردوں اور ان کے سرپرست ہندوستان کی جانب سے پاکستان کو نشانہ بنانے کی سازش نئی نہیں مگر موجودہ حالات میں ان کی بوکھلاہٹ واضح ہے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کی فنڈنگ: عبدالحمید لون کے ہوشربا انکشافات
یہ حالات ملک کی خاطر سیاسی مفادات کو بالاے طاق رکھنے کا تقاضا کرتے ہیں اس موقع پر مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت بھی موجود تھی ۔۔
خطیب اللہ خان کی ن لیگ میں شمولیت سے حلقہ چکار میں مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے یاد رہے کہ گزشتہ پانچ دنوں میں ایک ہزار سے زائد خاندان ن لیگ میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں جبکہ لیگی ذمہ داران کا کہنا ہے کہ شمولیت کے لئے بڑی بڑی شخصیات بھی رابطے میں ہیں جن کو دوسرے مرحلے میں شامل کیا جائیگا۔۔




