متنازع ٹوئٹ،کرکٹر نسیم شاہ کا سینٹرل کنٹریکٹ خطرے میں پڑ گیا

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر شوکاز جاری کردیا۔

پی سی بی کے مطابق راولپنڈیز کے کھلاڑی نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ، میڈیا پالیسی اور ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور شوکاز نوٹس پی سی بی کے ڈسپلنری فریم ورک کے تحت جاری کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کینیڈا میں ملازمت اور مستقل رہائش ، پاکستانیوں سے درخواستیں طلب

نسیم شاہ کو مقررہ وقت کے اندر اپنا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے اور جواب موصول ہونے اور اس کا جائزہ لینے کے بعد ہی آئندہ کسی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق پیشہ ورانہ معیار، معاہدوں کی پاسداری اور کھیل کی ساکھ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ میں امن مذاکرات شروع کرنا آسان کام نہیں،چینی وزیرخارجہ

ذرائع کے مطابق الزامات ثابت ہونے کی صورت میں نسیم شاہ کا سینٹرل کنٹریکٹ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ نسیم شاہ پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں قذافی اسٹیڈیم آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نادرا کسی بھی مشکوک شخص کا شناختی کارڈ 60 روز کیلئے بلاک کرسکتا ہے،ترمیمی بل منظور
بعدازاں نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تھی اور کہا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا جسے ری کور کر لیا گیا ہے۔

Scroll to Top