کینیڈا میں ملازمت اور مستقل رہائش ، پاکستانیوں سے درخواستیں طلب

کینیڈا(کشمیر ڈیجیٹل)کینیڈا میں ملازمت اور مستقل رہائش کے مواقع ، پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں سے ویزا درخواستیں طلب کر لیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کا پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

کینیڈا نے پاکستان و دیگر ممالک کے ماہر پیشہ ور شہریوں کو اپنے ایکسپریس انٹری امیگریشن سسٹم کے تحت درخواستیں دینے کی دعوت دی ہے جس کا انتخاب مخصوص کیٹیگریز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

فی الحال کینیڈا کو درج ذیل شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی تلاش ہے:

میڈیکل ڈاکٹرز اور محققین
کینیڈا میں کام کا تجربہ رکھنے والے سینئر منیجرز
فرانسیسی زبان بولنے والے ورکرز
صحت اور سماجی خدمات کا عملہ
ہنرمند افراد
اساتذہ
سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے ماہرین
ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ افراد
ان مخصوص راؤنڈز کا مقصد ایسے امیدواروں کو منتخب کرنا ہے جو کینیڈا کی ضرورت کے مطابق ہوں۔ اس کیلیے امیدوار کی زبان پر مہارت، مخصوص شعبے میں کام کا تجربہ اور تعلیمی قابلیت کو دیکھا جاتا ہے۔

کینیڈین حکومت ان کیٹیگریز کا اعلان پہلے سے کر دیتی ہے تاکہ اہل امیدوار اپنی درخواستیں وقت پر تیار کر سکیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپا، اونچے پہاڑ سے گر کر ایک بچی جاں بحق، دوسری شدید زخمی

شرائط:
امیدواروں کیلیے ضروری ہے کہ وہ ایکسپریس انٹری کی عمومی شرائط کے ساتھ ساتھ اپنی کیٹیگری کی مخصوص شرائط پر بھی پورا اتریں
ایک بار منتخب ہونے کے بعد امیدواروں کو ایکسپریس انٹری کیلئے صرف 60 دن کے اندر درخواست جمع کروانی ہوگی۔

مستقل رہائش (Permanent Residency) کی فیس 575 کینیڈین ڈالرز رکھی گئی ہے۔

Scroll to Top