بالاکوٹ، شمالی کشمیر، گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 5.3 ریکارڈ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کے بالائی علاقے اچانک زلزلے سے لرز اٹھے ، بالاکوٹ، ہنزہ ، گلگت ، سکردو ، پٹن سمیت متعدد بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پختونخوا حکومت کا ہر جمعہ کو ورک فرام ہوم یقینی بنانے کا اعلان

بالائی علاقوں ، ہنزہ ، گلگت اور گردو نواح میں زلزلے کے باعث کئی مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں ، شدید زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:یواے ای،عجمان، راس الخیمہ میں سیلابی صورتحال، ژالہ باری ریکارڈ،الرٹ جاری

تفصیلات کے مطابق ہنزہ ، گلگت، سکردو، پتن ، بالاکوٹ اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 12 کلومیٹر اور مرکز شمال مغربی کشمیر اور گلگت بلتستان سے 84 کلومیٹر شمال مشرق تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کا پاکستان سے اظہار تشکر کا انوکھا انداز،امریکہ اور یورپ حیران

زلزلے سے وادی چپورسن گوجال میں کئی مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

Scroll to Top