جھٹکے

ہنزہ ، گلگت، سکردو، پتن ، بالاکوٹ اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)ہنزہ ، گلگت، سکردو، پتن ، بالاکوٹ اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہلا زلزلہ صبح 9 بج کر 40 منٹ پر آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی ۔ اس کا مرکز شمال مغربی کشمیر میں گلگت سے تقریباً 83 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا ۔

دوسرا زلزلہ اسی علاقے میں صبح 9 بج کر 53 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا ، جس کی شدت 5.3 اور گہرائی 12 کلومیٹر تھی ۔ دونوں زلزلوں کا مرکز گلگت کے قریب شمال مشرقی علاقہ تھا ، جس کے باعث گلگت، سکردو، پتن، بالاکوٹ اور گردونواح میں جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی شہر گراش میں 4.3 شدت زلزلے کے جھٹکے ،گہرائی 10 کلومیٹر،امریکی زلزلہ پیما مرکز

بعد ازاں تیسرا زلزلہ دوپہر 12 بج کر 36 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا ، جس کی شدت 5.1، گہرائی 14 کلومیٹر اور مرکز شہداد کوٹ سے تقریباً 74 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا ۔ اس کے نقاط 28.28 ڈگری شمالی عرض البلد اور 67.30 ڈگری مشرقی طول البلد پر ریکارڈ کیے گئے ۔

زلز لے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کھلی جگہوں پر جمع ہو گئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خضدار : زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.4، گہرائی 11 کلو میٹر ریکارڈ

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی  تاہم حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں متعلقہ اداروں سے فوری طور پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

Scroll to Top