عمانی سفیر نے کہا کہ عمان پاکستان کی انرجی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے، پاکستان کی درخواست پر مثبت انداز میں غور کیا جائے گا۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سلطنتِ عمان کے پاکستان میں سفیر فہد بن سلیمان بن خلف سے ملاقات کی جس میں خطے میں توانائی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پاس پیٹرولیم مصنوعات کے کتنے ذخائر موجود ہیں؟حکام بے بتا دیا
علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان خطے میں بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر آبنائے ہرمز کے باہر متبادل راستوں اور ذرائع سے تیل درآمد کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔
عمانی سفیر نے کہا کہ عمان پاکستان کی انرجی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ مارچ کے دوران عمان کی بندرگاہوں سے پیٹرول کے تین کارگو اور ڈیزل کا ایک کارگو درآمد کیا جا چکا ہے، مارچ میں عمانی بندرگاہوں سے پیٹرول کے مزید 2کارگو درآمد کئے جائیں گے۔
امید ہے عمان ترجیحی بنیادوں پر پیٹرولیم کارگو فراہم کرنے کی پاکستان کی درخواست پر غور کریگا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرنے کا ارداہ نہیں ہے، علی پرویزملک
عمانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی درخواست پر مثبت انداز میں غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ایس او اور عمان ٹریڈنگ ( او کیو ٹی) پاکستان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اضافی تیل کارگو کی فراہمی کے امکانات پر تعمیری مذاکرات کر رہی ہے۔




