قائمقام صدر ریاست /سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے چوہدری بشارت حسین سیکرٹری قانون ساز اسمبلی کی عمر پیرانہ سالی جو کہ 04 اپریل 2026 کو ریٹائر ہو جائیں گے کہ نتیجہ میں سنیارٹی اور موزونیت کی بنا پر امجد لطیف عباسی کی سیکرٹری اسمبلی( بی پی ایس -21) تعیناتی کی منظوری دے دی ۔
اس طرح راجہ ضیاءالحق کو بحیثیت سپیشل سیکرٹری (بی پی ایس ـ20) اور سردار عرفان احمد ڈپٹی کو ایڈیشنل سیکرٹری (بی پی ایس -19)سنیارٹی و موزونیت کی بنا پر ترقیاب کئے جانے کی منظوری دے دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر لطیف اکبر نے یوتھ پارلیمانی فورمز قائم کرنے کی تجویز دیدی
قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ کے آفیسران و اہلکاران نے امجد لطیف عباسی، راجہ ضیاء الحق ، سردار عرفان احمد کی ترقیابی کی منظوری پر انہیں مبارکباد پیش کرنے کے علاوہ صدر ریاست /سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ھے کہ انہوں نے سنیارٹی و موزونیت کی بنا پر امجد لطیف عباسی کی بحیثیت سیکرٹری قانون ساز اسمبلی ترقیابی کی منظوری دی۔
اسمبلی سیکرٹریٹ سٹاف نے سیکرٹری قانون ساز اسمبلی چوہدری بشارت حسین، کی عمر پیرانہ سالی ریٹائرمنٹ جو کہ 04 اپریل 2026ء کو ہو رہی ھے، انہیں اپنی باوقار سروس کی تکمیل پر پیشگی مبارکباد پیش کی ہے ۔
دریں اثنا عوامی حلقوں نے بذریعہ فون بذریعہ سوشل میڈیا اور بیرون ملک کشمیری کمیونٹی نے صدر ریاست کے اس فیصلے کو خوش آیند قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن : اکمل سرگالہ، غلام محی الدین دیوان،محمداقبال اسمبلی سے فارغ
علاوہ ازیں آفیسران اسمبلی سیکرٹریٹ اور ملازمین نے جملہ ترقیاب ہونے والے آفیسران کو بذریعہ فون اور بالمشافہ ملاقات کر کے مبارکباد دی جس پر آفسران نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔




