باغ( کشمیر ڈیجیٹل )آزاد جموں و کشمیر حکومت کی جانب قدم اٹھاتے ہوئے پہلے مرحلے میں ضلع باغ سمیت تین اضلاع میں آئی ٹی ایکسیلینس سینٹرز کے قیام کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ اقدام خطے میں ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بانی رہنما ن لیگ صدیق اعوان پارٹی رکنیت سے مستعفی،پیپلزپارٹی میں شامل
ان آئی ٹی ایکسیلینس سینٹرز کے قیام سے نہ صرف نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، فری لانسنگ، سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت میسر آئے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے، جس سے مقامی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔
ماہرین کے مطابق اس منصوبے سے خطے میں سکل ڈویلپمنٹ کو فروغ ملے گا اور نوجوان عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل بن سکیں گے۔ خصوصاً باغ جیسے علاقوں میں جہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگر مواقع محدود ہیں، یہ سینٹرز ایک گیم چینجر ثابت ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی قوم مجھے اپنا سپریم لیڈر دیکھناچاہتی ہے مگرمیں نے معذرت کرلی،ٹرمپ
اس انقلابی اقدام میں وزیر حکومت سردار ضیاء القمر نے نہایت کلیدی اور قائدانہ کردار ادا کیا۔ ان کی وژنری قیادت اور نوجوان دوست پالیسیوں کی بدولت یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کر سکا، جسے عوامی حلقوں میں بھرپور سراہا جا رہا ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ قدم نہ صرف تعلیم و تربیت کے شعبے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا بلکہ یہ آزاد کشمیر کو ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
بلاشبہ، آئی ٹی ایکسیلینس سینٹرز کا قیام خطے کے نوجوانوں کیلئے امید کی ایک نئی کرن ہے، جو انہیں خود کفالت اور ترقی کی راہ پر لے جانے میں مددگار ثابت ہوگی۔




