کوٹلی :غوثیہ جماعت نظافہ کے زیر اہتمام ماہ رمضان افطار دسترخوان سجایا گیا

کوٹلی ( ) محلہ بلیاہ کی مرکزی جامع مسجد میں رمضان المبارک کے مہینے میں غوثیہ جماعت نظافہ کے زیر اھتمام حسب روایت دسترخوانِ افطار کا اہتمام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ کیا گیا،

منتظمین میں سردار تاثیر احمد،ملک علی جان،فضیل جنید ھاشمی ایڈووکیٹ، احمد سبحانی راٹھور برطانیہ، احتشام راٹھور،جنیدخورشید قادری،حاجی سردار جاوید سمیت علاقے کے معززین، نوجوانوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کیا ۔

اس بابرکت موقع پر روزہ داروں کے لیے افطار کا وسیع انتظام کیا گیا، جہاں تقریبا ایک ہزار کے لگ بھگ روزہ دار افطار کرتا تھا،اس عمل سے جہاں بھائی چارے، اتحاد اور اسلامی اخوت کی خوبصورت مثال دیکھنے کو ملی

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ ایران مذاکرات : امریکی کابینہ اجلاس میں پاکستان کے ثالثی کردار کا اعتراف

وہاں شرکاء اور منتظم کا اخلاص اور جذبہ بھی دیدنی تھا۔ بڑوں سے لے کر چھوٹے بچوں نے بہت کام کیا اور مہمانوں کی جی بھر کے خدمت کی۔

یہ دسترخوانِ افطار اہلِ محلہ بلیاہ کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ تھا، تاہم اس نیک عمل میں کوٹلی، آزاد کشمیر کے مخیر حضرات اور بیرونِ ملک مقیم (اوورسیز) کی خصوصی معاونت قابلِ تحسین رہی۔

ان کی مالی اور اخلاقی حمایت کے باعث یہ عظیم انتظام ممکن ہوا، جس پر تمام اہلیانِ محلہ بلیاہ دل کی گہرائیوں سے ان کے شکر گزار ہیں۔

افطار کے وقت مسجد کا روح پرور منظر ایمان کو تازگی بخش رہا تھا، جہاں سب لوگ ایک ساتھ بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے مستفید ہوئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کھاوڑہ : ایک اور نوجوان باسط دوستوں کی گولی کا نشانہ بن گیا

دعا کے دوران امتِ مسلمہ کی فلاح، ملک کی ترقی اور بالخصوص ان تمام معاونین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جنہوں نے اس کارِ خیر میں حصہ لیا۔

اہلیانِ محلہ بلیاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسے فلاحی اور دینی اجتماعات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ معاشرے میں محبت، ہمدردی اور بھائی چارے کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

آخر میں تمام مخیر حضرات، کوٹلی آزاد کشمیر کے رہائشیوں اور اوورسیز پاکستانیوں کا ایک بار پھر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا جن کی بدولت یہ بابرکت اہتمام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

افطار دسترخوان کے متظیم جناب حاجی جاوید اقبال قادری صدر کمیٹی، عزیز احمد راٹھور، سرپرست سردار تاثیر احمد، امیر ملک علی احمد جان، جنید قادری،حاجی سردار جاوید،صہیب رومی،زبیر قریشی،ملک طاھر، راجہ ساجد جنگیال،پروفیسر رضوان، احتشام راٹھور، فضیل ھاشمی ایڈووکیٹ، احمد سبحانی راٹھور برطانیہ، نے اپنے خصوصی پیغام میں سب احباب کا دلی شکریہ ادا کیا۔

Scroll to Top