پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کا حیدرآباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)پی ایس ایل 11 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کو پہلے بولنگ کی دعوت دی ہے۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے اچھا مقابلہ کریں گے، کوشش ہوگی ایونٹ کا آغاز جیت سے کریں۔

کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے کہا کہ کئی باصلاحیت کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں، تمام کھلاڑی ایونٹ کے لیے پرجوش ہیں۔

لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیون میں محمد نعیم،عبداللہ شفیق،فخر زمان،پرویزحسین، حسیب اللہ، سکندر رضا،آصف علی،شاہین آفریدی،حارث رؤف،مستفیض الرحمان اور عبید شاہ شامل ہیں۔

حیدرآباد کنگزمین کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب،عثمان خان، مارنوس لبوشین،کوشال پریرا،عرفان نیازی، رضوان محمود،حسان خان، حماد اعظم، رائلی میریڈیتھ، محمد علی اور عاکف جاوید شامل ہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

افتتاحی میچ کےموقع پر پی ایس ایل 11 کی ٹرافی سابق کپتان وسیم اکرم میدان میں لائے۔

Scroll to Top