ہٹیاں بالا، جنگل سے خاتون کی باقیات برآمد، عوام میں خوف وہراس

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)قتل،خود کشی،طبعی موت؟ہٹیاں بالا کے ملحقہ علاقہ نین سکھ کے قریبی جنگل(چنیرہ) سے ایک نعش کی باقیات برآمد، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122اور سٹی تھانہ ہٹیاں بالا نے ریکور کر لیں،علاقہ مکینوں نے نعش کے مقامی ہونے کی تصدیق سے انکار کردیا ۔۔

علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا،عوامی حلقوں نے باقیات کا ڈی این اے کروانے کا مطالبہ کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی: گاڑی حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق،12 افراد زخمی

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز، ریسکیو 1122 اور پولیس کو اطلاع ملی کہ نین سکھ کے قریب واقع جنگل میں ایک نعش پڑی ہوئی ہے۔۔

جب پولیس اور ریسکیو 1122کے اہلکار موقعہ پر پہنچے تو وہاں ایک نامعلوم نعش کی باقیات کو ریکور کیا گیا،نعش کی صرف ہڈیاں موجود تھیں باقی جسم مکمل طور پر ختم ہو چکا تھا۔

نعش کے پاس گلے ہوئے لیڈیز کپڑے،جوتے، پرس پڑا ہوا تھا،اس پر زیادہ تر یہی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ باقیات کسی خاتون کی ہیں پولیس نے باقیات کو ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی درخواست پر ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اور قالیباف کو ہٹ لسٹ سے نکال دیا

ڈاکٹرز کی رپورٹ آنے کے بعد ہی کنفرم ہو گا کہ باقیات خاتون کی ہیں یا مرد کی ہیں؟یا کسی نے کسی مرد کو قتل کر کے اس کے پاس خاتون کے کپڑے،پرس اور جوتے رکھ دیئے؟

مقامی لوگوں نے باقیات کے مقامی ہونے کی تصدیق سے انکار کرتے ہوئے ڈی این اے،اعلیٰ سطحی تحقیقات،اصل حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے،۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حج 2026: عازمینِ حج کے لیے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار

باقیات ملنے کے بعد جہلم ویلی بھر میں مختلف چہہ مہگوئیاں گردش کر رہی ہیں،جہلم ویلی پولیس نے باقیات کے ساتھ ملنے والے لیڈیز کپڑوں،جوتوں اور پرس کو پبلک کرتے ہوئے اپیل کی کہ اگر کسی کے پاس کوئی معلومات ہوں تو وہ تھانہ پولیس سٹی ہٹیاں بالا کو مطلع کرے۔۔
؎
تانکہ واقعہ کی اصل حقائق سامنے آپائیں،ایس ایچ او سٹی ہٹیاں بالا نوید الحسن نے صحافیوں کو بتایا کہ نعش ہماری حدود سے ملی ہے لیکن ہماری حدود میں کسی کی کوئی گمشدگی کی رپورٹ رواں سال درج نہیں ہوئی ہے۔۔۔۔

Scroll to Top