رواں برس پہلی حج پرواز کب روانہ ہوگی؟مکمل شیڈول جاری

رواں برس حج پر جانے والے خوش نصیبوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی۔ سرکاری حج سکیم کے تحت مجموعی طور پر 468 پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ اس سکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار عازمین مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ جائیں گے، جن میں 67 ہزار 230 مرد اور 51 ہزار 846 خواتین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پاکستان نے عازمینِ حج کے لیے “حج محافظ سکیم” کا اعلان کر دیا ہے

حج آپریشن کے پہلے دن چار پروازیں کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوں گی۔ جدہ کے لیے پروازوں کا آغاز 4 مئی سے ہوگا، جبکہ مدینہ منورہ کے لیے پہلی لانگ حج پرواز 7 مئی کو چلے گی۔ پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی۔

یہ پورا آپریشن 34 دن تک جاری رہے گا۔ پہلے 15 دنوں میں عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا، جس کے لیے 186 پروازیں مختص ہیں۔ جدہ کے لیے 282 پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس آپریشن میں پی آئی اے، ایئر بلیو، ایئر سیال اور سعودی فضائی کمپنی حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان کے آٹھ بڑے شہروں سے یہ پروازیں چلیں گی، جن میں اسلام آباد سے 129، کراچی سے 124 اور لاہور سے 104 پروازیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کوئٹہ، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد اور سکھر سے بھی عازمین کو سعودی عرب لے جایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وزارت مذہبی امورکا حج پروازوں سے متعلق اہم بیان آ گیا

Scroll to Top