پی ٹی آئی آزادکشمیر کی رجسٹریشن میں بڑی پیشرفت، 4اپریل کو سماعت ہوگی

مظفرآباد:الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کو پارٹی رجسٹریشن کیس کے سلسلے میں 4 اپریل کیلئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی رجسٹریشن کے لیے جمع کرائے گئے تمام کاغذات کی باقاعدہ جانچ پڑتال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے انٹراپارٹی انتخابات کو تسلیم کر لیا

اسی مقصد کے لیے پی ٹی آئی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 4 اپریل کو الیکشن کمیشن آزاد کشمیر میں پیش ہو۔

واضح رہے کہ اکبر ایس بابر کی جانب سے بھی الیکشن کمیشن آزاد کشمیر میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو ان کے نام سے رجسٹرڈ کیا جائے تاہم اس درخواست پر سماعت بعد میں کی جائے گی۔

4 اپریل کو ہونے والی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) مصطفیٰ مغل، ممبر الیکشن کمیشن نظیر گیلانی اور سیکرٹری الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے جمع کرائے گئے کاغذات کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر: پی ٹی آئی کی رجسٹریشن سے متعلق فیصلہ موخر

یاد رہے کہ ہائیکورٹ آزادکشمیر کے فیصلہ کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن معطل ہو گئی تھی ، الیکشن کمیشن سے جماعت اسلامی ، مسلم کانفرنس کی رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہے۔

Scroll to Top