مشترکہ بحری مشقیں،چین کا نیوی جہاز کراچی پہنچ گیا

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل) مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے پیش نظر پاک چین نیو ی کی مشترکہ مشقوں کا آغاز ہوگیا۔

اس حوالے سے پاکستان اور چین کی مشترکہ بحری مشق سی گارڈین 4 میں شرکت کیلئے پی ایل اے نیوی کا جہاز کراچی پہنچ گیا۔

پاک چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈین IV میں شرکت کیلئے پی ایل اے (نیوی)کے جہاز داچنگ کراچی پہنچ گیاجہاں پاک بحریہ نے داچنگ کا کراچی آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایران کی شرائط پر ہوگا‘ 15 امریکی تجاویز مسترد

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ بحری مشق 25 مارچ تا 2 اپریل 26 جاری رہے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی گارڈین مشقوں کامقصد دونوں بحری افواج کے مابین آپریشنل ہم آہنگی کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ اس مشق کے دوران بندرگاہ اور سمندر میں مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی جن میں ماہرین کےدرمیان تبادلہ خیال، سیمیناراور گنری مشقیں شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ریاست مخالف بیانیہ : این سی سی آئی اے نے شوکت نواز میر کیخلاف پرچہ دیدیا

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی گارڈین مشقوں کا سلسلہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔

Scroll to Top