اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث فیڈرل بورڈ کے 4 ممالک میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دیئے۔
میٹرک کے امتحانات 31 مارچ 2026 سے شروع ہونا تھے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر اہم اقدام اٹھالیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری خواتین، بچے ایران کی مدد کیلئے میدان میں آگئے،زیورات،گُلک تک عطیہ
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے مطابق چار ممالک میں میٹرک (کلاس دہم) کے امتحانات ملتوی کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم تیز، پی ٹی آئی،پیپلزپارٹی کی مشکلات میں اضافہ
بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ جن ممالک میں امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں ان میں ایران، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئے
یاد رہے کہ ان ممالک میں میٹرک کے امتحانات 31 مارچ 2026 سے شروع ہونا تھے، تاہم علاقائی سیکیورٹی خدشات کے باعث انہیں فی الحال روک دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز سے جہازوں کے گزرنے کے لیے ایران کی نئی شرط سامنے آ گئی
فیڈرل بورڈ نے واضح کیا ہے کہ ملتوی کیے گئے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان حالات سازگار ہونے پر کیا جائے گا اور طلبہ اور والدین کو نئے شیڈول کے بارے میں وقت سے پہلے آگاہ کر دیا جائے گا، اس لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔




