پیٹرول پمپ ایسوسی ایشنز کی ملک بھر کے اسٹیشنز بند کرنے کی دھمکی

کراچی(کشمیر ڈیجیٹل)آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے خدشات دور نہ ہونے کی صورت میں ملک بھر کے ہزاروں پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دیدی۔

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے ایسوسی ایشن نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے فوری ملاقات کیلئے مراسلہ بھیج دیا ہے، 6 مارچ کو بھی مراسلہ بھیجا گیا تھا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:ڈپٹی کمشنرزکاووٹرلسٹیں بروقت مکمل کرنے کا حکم

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم سیکٹر کو آپریشنز، مالی مشکلات، قیمتوں اور اچانک پالیسی تبدیلیوں کا سامنا ہے، حکومت پالیسی سازی میں صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرے، ملک بھر کے 14 سے15 ہزار پیٹرول پمپ مالکان کو درپیش مسائل فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔

ایسوسی ایشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے پر مجبور ہوں گے، پیٹرول پمپ بندش کی صورت میں پاکستان میں شدید فیول بحران کا خدشہ ہے، ممکنہ بحران کی ذمہ داری وزارتِ پیٹرولیم پر عائد ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کا بڑا اعلان: 6 سال بعد لندن کے لیے براہ راست پروازیں بحال

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے ایسوسی ایشن نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے فوری ملاقات کیلئے مراسلہ بھیج دیا ہے، 6 مارچ کو بھی مراسلہ بھیجا گیا تھا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم سیکٹر کو آپریشنز، مالی مشکلات، قیمتوں اور اچانک پالیسی تبدیلیوں کا سامنا ہے، حکومت پالیسی سازی میں صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرے، ملک بھر کے 14 سے15 ہزار پیٹرول پمپ مالکان کو درپیش مسائل فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔

ایسوسی ایشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے پر مجبور ہوں گے

پیٹرول پمپ بندش کی صورت میں پاکستان میں شدید فیول بحران کا خدشہ ہے، ممکنہ بحران کی ذمہ داری وزارتِ پیٹرولیم پر عائد ہوگی۔

Scroll to Top