نیلم(کشمیر ڈیجیٹل) عام انتخابات 2026 مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم تیز، مختلف علاقوں سے سینکڑوں خاندان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔
عام انتخاب کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیزی سے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر و قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر نے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے حریف جماعتوں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے خلاف سیاسی دائرہ مزید تنگ کر دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول پمپ ایسوسی ایشنز کی ملک بھر کے اسٹیشنز بند کرنے کی دھمکی
عید کے پُرمسرت موقع پر مسلم لیگ (ن) نے عوامی رابطہ مہم کو مؤثر انداز میں جاری رکھتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ متعدد اہم شخصیات اور کارکنان کو اپنی صفوں میں شامل کر لیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں کیل،دوسٹ،دودھنیال،لیسواہ سے سینکڑوں خاندانوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی، جسے پارٹی کی بڑی سیاسی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کہاں پہنچ گیا؟
پارٹی قیادت کے مطابق یہ شمولیت مسلم لیگ (ن) پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہیں اور آئندہ انتخابات میں پارٹی کی پوزیشن کو مزید مضبوط بنائیں گی۔
مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عوام سابقہ کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دوبارہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:ڈپٹی کمشنرزکاووٹرلسٹیں بروقت مکمل کرنے کا حکم
مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز یکم اپریل کو چلہانہ سے کیا جائے گا، جہاں ایک بڑے عوامی اجتماع اور جلسے کا انعقاد متوقع ہے۔
اس موقع پر پارٹی کی مرکزی و مقامی قیادت خطاب کرے گی اور آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی منشور اور حکمتِ عملی سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق نیلم ویلی میں حالیہ سیاسی سرگرمیاں آئندہ انتخابات کے حوالے سے انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہیں اور مختلف جماعتیں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔




