اسلام آباد: پاک فوج نے ایک انتہائی اہم اور بڑی پیش رفت میں افغان طالبان سے مستقل طور پر لیے گئے 32 سکوئر کلومیٹر زمین کے حصے کو بارڈر فینس لگا کر مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔
حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ گڈوانا انکلیو کو کامیابی کے ساتھ قبضے میں لینے کے بعد اب وہاں مکمل طور پر محفوظ بنا دیا گیا ہے۔ اس علاقے میں کنٹرول کو مزید مضبوط بنانے اور مستقبل کے کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکنے کے لیے جامع اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اس پورے علاقے میں مربوط کلیئرنس آپریشنز کیے ہیں تاکہ وہاں موجود تمام خطرات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ اب اس سرحدی پٹی پر باڑ لگا کر اسے مستقل طور پر محفوظ کر دیا گیا ہے تاکہ سرحد پار سے کسی بھی قسم کی مداخلت کا راستہ روکا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کا پاکستان مخالف گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب
🚨🚨 افواج پاکستان نے افغانی طالبان سے لیا گیا 32 سکوئر کلومیٹر زمین کا حصہ سرحدی باڑ لگا کر ہمیشہ کے لیے بند کر دیا۔ pic.twitter.com/p96AN0XAdo
— Kashmir Digital (@KashmirDigital1) March 25, 2026




