فارورڈ کہوٹہ( کشمیر ڈیجیٹل ) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر فیصل ممتازراٹھور نے کہا ہے کہ ہم نے مشکل حالات میں ذمہ داری سنبھالی ۔
انہوں نے کہا کہ وسائل محدود مسائل لامحدود، عرصہ مختصر ٹارگٹ دور اور کٹھن لیکن جذبہ اور عزم ہو تو ممتاز حسین راٹھور کے 9 ماہ بھی یاد رہتے ہیں۔ریاستی وسائل بلا تفریق و بلا تخصیص عوام کے لیے ہیں ۔
گرڈ اسٹیشن کا منصوبہ ضلع حویلی کے اندھیروں میں روشنی کی کرن ہے، 23 کروڑ کا منصوبہ لارہے ہیں جس سے ریاست کے ہر گھر تک بجلی کی سہولت پہنچے گی ۔ حویلی گرڈ اسٹیشن ہمارا خواب اور حویلی کی بنیادی ضرورت تھی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرڈ اسٹیشن ہالن جنوبی ضلع حویلی کہوٹہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
وزیراعظم فیصل ممتازراٹھور نے کہاکہ اسوقت پوری ریاست میں 100 فیصد بجلی ہے لیکن حویلی اور نیلم میں ابھی بھی کچھ علاقے بجلی کی سہولت سے محروم ہیں، بات حلقہ انتخاب کہ نہیں بلکہ محرومی اور مسائل کی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیصل ممتازراٹھور کی کاوشیں رنگ لے آئیں، یونیورسٹی آف حویلی ایکٹ منظور
حویلی ہمیشہ سے محروم اور نظر انداز رہا اور شاید حویلی کی احساس محرومیوں کو دور کرنے کیلئے اللہ نے مجھے موقع دیا۔ میرے اوپر پوری ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپنے مختصر عرصہ خدمت میں ریاست کے بڑے چینلجز سامنے تھے ۔
ریاست میں غیر یقینی صورتحال اور ہیجانی کیفیت تھی، ایسے میں سیاسی ماحول کو زندہ کرنا، عوام کا اعتماد بحال کرنا، تعمیر و ترقی کا عمل پھر سے شروع کرنا آسان نہیں تھا۔
ہم نے اس چیلنج خود قبول کیا اور سیاست کو پھر سے زنددہ کیا، ترقی کے عمل کو بحال کیا، ریاست بھر میں لوگوں کے پاس گئے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد دو سال اپوزیشن دو سال کولیشن حکومت اور پھر وزارت عظمیٰ کے چند ماہ میں ہر موقع پرحویلی کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑتا رہا۔
حویلی یونیورسٹی، دانش سکول، گرڈ اسٹیشن، میونسپل کارپوریشن، دو ٹا ؤن کمیٹیز، ممتاز آباد اور خورشید آباد تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال، لسڈنہ حویلی شاہراہ کی کشادگی کا منصوبہ اور دیگر منصوبے ماڈل ضلع حویلی کے عزم کا عملی اظہار ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھور کیلئے خطرے کی گھٹنی،طارق سعید کاہر صورت الیکشن لڑنے کا اعلان
صرف گرڈ اسٹیشن حویلی کی تعمیر پر تقریبا ایک روپے لاگت آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ حویلی برائے نام ضلع تھا جہاں ضلع کا سٹرکچر اور لوازمات نہ تھے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ یہاں سٹریٹ لائٹس اور واٹر سپلائی سکیم کے منصوبے بھی بنائیں گے ۔




