مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل ) آزاد کشمیر کی بین الاضلاعی رابطہ سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال ہیں،شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکوں پر جزوِ ی سلائیڈز موجود ہیں۔
محکمہ شاہرات کا عملہ سڑکوں کی بحالی کیلئے موقع پر موجود ہے
سڑکوں کوکلیئر کرنے کا عمل جاری ہے، مظفرآباد میں موسم صاف خوشگوار دھوپ نکلی ہے ۔
کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق پیر چنا سی روڈ سراں تک کھلی ہے، شاہراہِ نیلم کیل سیری کے مقام پر گلیشئر آنے کے باعث بند ہے،راولاکوٹ میں موسم ابر آلود ہے،تولی پیر روڈ شہید گلہ سے آگے ہلکی برف ہے برف اورپھسلن کی وجہ سے صرف فور بائی فور گاڑیاں ہی جا سکتی ہیں ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔وادی نیلم میں برفباری کے بعد بجلی کا نظام بری طرح متاثر،عوام کوشدید مشکلات
تمام سڑکیں کھلی ہیں،جہلم ویلی میں بھی موسم صاف جبکہ شاہراہِ لیپہ برفباری کی وجہ سے بند ہے،باغ میں موسم ابر آلود ہے۔ باغ سدھن گلی تا گنگا چوٹی ،لس ڈنہ روڈ بند ہے، محکمہ شاہرات کا عملہ موجود ہے، موسم صاف ہونے پر سڑک مکمل بحال کردی جا ئیگی ۔