پٹرولیم قیمتوں میں تاریخی اضافہ، اوگرا نے سمری تیار کرلی

اسلام آباد ( کشمیر ڈیجیٹل)عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچنے کا امکان ہے۔

ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، جس کا اثر آنے والے دنوں میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی پڑے گا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس بار پھر بڑے اور تاریخی اضافے کا امکان ہے جس کے بعد ان کی قیمت پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان ایران ،امریکہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے،وزیراعظم شہبازشریف

ذرائع نے بتایا ہے کہ پٹرول 55 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 75 روپے فی لٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے اوگرا اپنی تیار کردہ سمری ایک دو روز میں ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔

حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک کے بجائے دو ہفتوں میں مرحلہ وار اضافہ کر سکتی ہے جبکہ سبسڈی دیکر قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن حویلی کو بڑا جھٹکا،درجنوں شخصیات فیصل راٹھور کے قافلے میں شامل

واضح رہے کہ ایران جنگ کے بعد حکومت نے 7 مارچ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 321.17 روپے مقرر کی گئی تھی۔

جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 335 روپے 86 پیسے ہو گئی تھی۔اوگرا نے گزشتہ ہفتے بھی پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کی سمری بھجوائی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیاب ہونے لگیں،ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کی بات چیت کی تصدیق ہوگئی

تاہم حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی تھی جبکہ مٹی کا تیل 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا تھا جبکہ ہائی اوکٹین پر 200 روپے فی لیٹر لیوی کا اضافہ کر دیا تھا۔

وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں اور حکومت پٹرول پر 127 اور ڈیزل پر 200 روپے سے زائد فی لیٹر کی سبسڈی دے رہی ہے۔

Scroll to Top