راولاکوٹ: صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں قبل ازوقت انتخابات متوقع ہیں، اپریل میں امید ہے انتخابات کا شیڈول آ جائیگا۔
راولاکوٹ میں کشمیر ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےسردار عتیق خان نے کہاکہ آزاد کشمیر میں افراتفری پھیلا کر انتخابات التوا کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ مسلم کانفرنس آمدیدہ الیکشن میں ہر انتخابی حلقے سے اپنا امیدوار سامنے لائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے انٹراپارٹی انتخابات کو تسلیم کر لیا
انہوں نےکہ اس وقت زیادہ تر لوگ انتخابات کی تیاری کررہے ہیں،کچھ لوگ انتخابات لڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں وہ آزادکشمیر میں لاء ان آرڈر، افراتفری پیدا کرکے انتخابات متاثر کرنا چاہتے ہیں۔
سردار عتیق کا کہنا تھا کہ ان عناصر کی کوشش ہے کہ اگر الیکشن متاثر نہیں ہوتے تو ٹرن آئوٹ متاثر کیا جائےتاکہ یہ ماحول بنایا جائے کہ لوگوں کا جمہوریت پر یقین نہیں ہے، سیاسی جماعتوں پر یقین نہیں ہے وغیرہ وغیرہ۔
انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں پہلے بھی سامنے آتی رہی ہیںلیکن سیاسی جماعتیں اس کا حل نکال لیتی ہیںاورکوئی نہ کوئی علاج نکالا ہے ، سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ نام مسلم کانفرنس کا آتا ہے کیونکہ باقی جماعتیں تو شملہ معاہدہ کے بعد آئی ہیں ۔
سردار عتیق خان کا کہنا تھا کہ غیر ریاستی جماعتیں آنے سے آزادکشمیر کے مخصوص ماحول پر فرق پڑا( یہ میں تعصب کی بنیاد پر نہیں حقائق کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں) کیونکہ ریاست آزادجموں وکشمیر میں واحد ریاست ہے جہاں صدیوں سے مذہبی، گروہی، لسانی اور علاقائی تصادم نہیں ہوا۔
شاہ ہمدان سے آج تک ایسا کچھ نہیں دکھائی دے گاباقی تما م ریاستوں میں ایسا ہوتا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں چیف الیکشن کمشنر سے چیف سیکرٹری کی ملاقات، شفاف الیکشن کرانے کی یقین دھانی
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے سیاسی عقیدےکا حصہ ہے لیکن سیاسی کلچر بہت مختلف ہے اور اسی کلچر کے اثرات یہاں بھی منتقل ہوئے ہیں ، مسلم کانفرنس نے ہر دور میں اپنا دور کردار ادا کیا ہے چاہے وہ اسمبلی میں مضبوط رہی یا کمزور لیکن ہر موقع پر بھرپورکردار ادا کیا۔
سردار عتیق خان نے کہاکہ آزادکشمیر کے تمام حلقوں میں ہم امیدوار سامنے لائیں گے، ہوسکتا ہے وادی اور جموں میں کچھ حلقے رہ جائیں لیکن آزادکشمیر کے تمام حلقوں سے امیدوار سامنے لائیں گے۔
صدر مسلم کانفرنس نے کہا کہ ہمارےکارکن تمام حلقوں میں موجود ہیںچاہے وہ کم ہیں یا زیادہ، اس سے فرق نہیں پڑتا۔ہم انتخابات کی تیاری میں مصروف ہیں، سیاسی منظر نامہ الیکشن کےقریب جاکربہتر طور پر سامنے آئیگا، مسلم کانفرنس بھی تیزی کیساتھ بہتری کی جانب جا رہی ہے۔




