فیلڈ مارشل

پاکستان امن کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششیں تیز

اسلام آباد: پاکستان خطے میں بڑھتی کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ تنازعات کو روکنے کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے ۔

نامور امریکی جریدے فائننشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران بحران میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے متحرک ہو گئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہِ راست رابطہ کیا تاکہ ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کم کرنے میں تعاون حاصل کیا جا سکے ۔

اسی دوران، وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابطہ کیا، جس کا مقصد سیاسی سطح پر اعتماد سازی اور خطے میں امن قائم رکھنے کی کوششوں کو مزید مضبوط کرنا ہے ۔

فائننشل ٹائمز کے مطابق، پاکستان نہ صرف رسمی سفارتی چینلز بلکہ بیک چینل سفارتکاری کے ذریعے بھی امن کی راہ ہموار کرنے میں مصروف ہے، تاکہ کسی بھی بڑے تنازعے کے اثرات کو کم کیا جا سکے ۔

پاکستان کی یہ کوششیں خاص طور پر ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اہم ہیں۔ ملک کے فوجی اور سیاسی قیادت دونوں طرف سے متحرک ہونے سے یہ امکان بڑھتا ہے کہ کشیدگی میں کمی آئے اور خطے میں امن قائم رہے ۔

رپورٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کا مقصد صرف موجودہ بحران کو کم کرنا نہیں بلکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ جنگ یا نقصان سے بچنا بھی ہے ۔

سفارتی ماہرین کے مطابق، پاکستان کی یہ ثالثی کوششیں اس بات کا مظہر ہیں کہ ملک خطے میں امن قائم رکھنے اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ایک فعال کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں ہے ۔

آرمی چیف اور وزیراعظم کی مشترکہ کوششیں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستان خطے میں استحکام اور امن کے قیام میں اپنا کلیدی کردار نبھانے کے لیےپُرعزم ہے ۔

Scroll to Top