حبیب الملکانی

مولانا حبیب الملکانی کاسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کے بیان پر سخت ردعمل

دادو سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مولانا مفتی حبیب الملکانی نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے تفرقہ پیدا کرنے والا قرار دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس  نازک وقت میں مسلمانوں کیلئے سب سے زیادہ ضروری امر یہ ہے کہ وہ فرقہ وارانہ اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ داخلی اختلافات نہ صرف معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ دشمن قوتوں کو بھی اپنے مذموم عزائم پورے کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔

مولانا الملکانی نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں نظم و ضبط، برداشت اور قومی یکجہتی کو ہر صورت برقرار رکھنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی رہنماؤں اور سیاسی شخصیات پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایسے بیانات سے گریز کریں جو معاشرے میں انتشار اور تقسیم کا سبب بنیں ۔

ان کے مطابق عوام کو چاہیے کہ وہ امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دیں تاکہ ملک میں استحکام قائم رہ سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کا انحصار قومی اتحاد اور مشترکہ جدوجہد پر ہے۔ عوام ہمیشہ کی طرح پاک فوج اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور مستقبل میں بھی ان کا ساتھ دیتے رہیں گے ۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی کو بھی ملک کے اتحاد اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور تمام طبقات کو مل کر پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ۔

Scroll to Top