وا دی لیپہ (کشمیر ڈیجیٹل) وا دی لیپہ کے ایک نوجوان نے حال ہی میں ملا یعقوب کے پاکستان مخالف بیانات پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے ۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ جو شخص برسوں پاکستان میں رہا اور اس ملک کی میزبانی اور مہمان نوازی کا حصہ رہا، اگر آج اسی ملک کیخلاف بیانات دے رہا ہے تو یہ نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ عوام کے جذبات کے خلاف بھی ہے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری عوام پاکستان کیخلاف کسی بھی بیان یا سازش کو مسترد کرتے ہیں اور امن کے خواہاں ہونے کے باوجود اپنی خودمختاری اور علاقائی وقار پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے ۔
نوجوان نے کہا کہ وادِی لیپہ کے عوام ہمیشہ امن اور بھائی چارے کے خواہاں رہے ہیں لیکن کسی بھی بیرونی یا اندرونی سازش کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ: زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کا بڑا کریک ڈاؤن
ان کے مطابق علاقے میں امن قائم رکھنے اور علاقائی وقار کو برقرار رکھنے کیلئے مقامی عوام اپنی یکجہتی برقرار رکھیں گے اور کسی بھی طرح کے فرقہ وارانہ یا سیاسی بیانات کو مسترد کریں گے جو معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔
وادِی لیپہ کے اس نوجوان نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ علاقے کے لوگ حالات کی حساسیت کو سمجھتے ہیں اور وہ صرف ترقی اور امن کے فروغ میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔
انہوں نے عوام اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ متحد رہیں، اپنے جذبات اور موقف کو واضح کریں، اور کسی بھی غیر ملکی یا داخلی کوشش کے خلاف ہوشیاری دکھائیں جو پاکستان کے مفادکو نقصان پہنچا سکتی ہے ۔
عوامی ردعمل میں بھی نوجوان کی بات کی حمایت کی گئی ہے۔ مقامی شہریوں نے بیان دیا کہ وہ پاکستان مخالف کسی بھی بیان یا سازش کو مسترد کرتے ہیں اور اپنی خودمختاری اور علاقائی وقار کی حفاظت کیلئے تیار ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ ،برف سے ڈھکا منڈا کلی بیلا، جس کو’’منی پہلگام‘‘بھی کہا جاتا ہے
مقامی رہنماؤں کے مطابق وادِی لیپہ کے لوگ ہمیشہ امن اور بھائی چارے کیلئے پُرعزم رہے ہیں لیکن کسی بھی ایسے عمل کیخلاف جو علاقائی یکجہتی کو متاثر کرے، سخت موقف اختیار کریں گے ۔




