سردار عتیق

کشمیری عوام پاکستان کے دفاع میں ہر قربانی کے لیے تیار ہیں : سردار عتیق

مظفرآباد/غازی آباد(کشمیر ڈیجیٹل )آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان نے کہا ہے کہ 23 مارچ یوم پاکستان نہایت ہی اہمیت کاحامل دن ہے ۔

23 مارچ 1940 قرارداد پاکستان کے باعث برصغیر کے مسلمانوں کو آزاد مملکت پاکستان نصیب ہوئی ۔ کشمیریوں نے نہ صرف قیام پاکستان کی جدوجہد میں مسلمانان ہند کے ساتھ حصہ لیا بلکہ خود کو بھی قیام پاکستان سے قبل ہی پاکستان سے وابستہ کر دیا تھا ۔

کشمیری قوم اس عہد کی تجدید کرتی ہے کہ وہ پاکستان کے دفاع،سلامتی، ترقی،معاشی واقتصادی خوشحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور کشمیری پاکستان کے دفاع سلامتی کیلئے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن اہل پاکستان اور ریاست جموں کشمیر کے مسلمانوں کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اہل کشمیر کیلئے اس اعتبار سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ 23 مارچ 1940کے دن لاہور میں ہونے والے تاریخ ساز اجتماع میں اہل کشمیر کے نمائندگان نے بھی شرکت کر کے اپنی سیاسی منزل اور مستقبل کا تعین کیا تھا۔

آج کے دن ہم بانیان پاکستان کی قربانیوں اور جہدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ایک مرتبہ پھر ان نظریات پر کاربند رہنے کا عزم کرتے ہیں جو نظریہ پاکستان کی بنیاد ہیں۔ ہم یقین محکم پر کاربند رہتے ہوئے متحد ہوں اور نظم و ضبط کے ساتھ محنت سے کام کرنے کا عزم کریں تاکہ پاکستان کو مزید مضبوط اور خوشحالی بنائیں۔

ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز 23 مارچ کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، دریں اثناء آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سے غازی آباد میں عید کے پرمسرت موقع پر مسلم کانفرنس کے رہنماؤں کارکنان کا سمندر آمڈ آیا، تین روز مصروف ترین گزارے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم ممالک بھارت اور اسرائیلی مظالم کیخلاف اُٹھ کھڑے ہوں، سردار عتیق خان

عید کے دنوں میں مجاہد اول ہاؤس غازی آباد میں آزادکشمیر بھر سے مسلم کانفرنس اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے ملاقاتیں کی،عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد یں اور عید ملنے والوں کا تانتا بندھا رہا ۔ ملاقات کرنے والوں میں ۔

اس موقع پر چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان بھی موجود رہے۔اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کے بہادر اور جفا کش عوام تحریک آزادی،الحاق پاکستان اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے عظیم مشن پر قائم ہیں ۔ عوام کی ترجیحات میں پاکستان سر فہرست ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کی قدرو قیمت مقبوضہ کشمیر کے عوام سے پوچھنی چاہیے جنہیں جامع مسجد میں نماز عید ادا کرنے نہ دی گئی نہ ہی شب قد ر کی عبادت کا موقع دیا گیااور فلسطین کے مسلمان جن پر نماز کی ادائیگی کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

انہوں نے کہا پاکستان کا وجود دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے نعمت ہے۔ اس کی قدر کرنا مسلمانوں پر لازم ہے۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا، اسرائیل کی تباہی کے بعد اگرہندوستان نے سبق نہ سیکھا تو ہندوستان کا بھی اسرائیل جیسا حال ہوگا ۔

مقبوضہ کشمیرمیں چار افراد اگر اکٹھے ہو جائیں تو ہندوستان کی قتل فورسز کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو جاتی ہیں پاک فوج کے جوان ہر محاذ پر دلیری اور بہادری کیساتھ لڑتے اور کامیابیاں سمیٹنے کے ساتھ ساتھ شوق شہادت کاجذبہ رکھتے ہیں مگر ہندوستان کی فوج معرکہ حق میں ڈیوٹی چھوڑ کر باگنے پر مجبور ہوے جوتاریخ کا حصہ بن چکا ہے ۔

 مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی پاکستان، قائداعظم کی توہین کی مرتکب،سردار عتیق خان

پاک فوج کے جوان ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ آزادکشمیر کے عوام بھی اپنی بہادر افواج کی پشت پر ہیں پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک نڈر اور بہادر آفیسر ہیں اور انہوں نے دنیا سے منوایا کہ پاک فورسز ایک بہترین فورس ہے ۔

Scroll to Top