میر پور(کشمیر ڈیجیٹل )میر پور آزاد کشمیر سے سید قیصر شیراز کاظمی جنرل سیکرٹری سید علی احمد شاہ میوریل سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے اندر اور باہر موجود حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دے رہی ہے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ چاہے یہ کشمیر کی سرحد ہو، بھارت کے ساتھ بارڈر ہو یا افغانستان کی سرحد، پاکستانی فوج ہر محاذ پر اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے اور قوم کی حفاظت کے لیے شب و روز کام کر رہی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی فوج کی قربانیاں ہمارے لیے باعث فخر ہیں، اور قوم کو چاہیے کہ وہ اپنے بہادر فوجیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری قوم کا عزم ہے کہ جس طرح پاک فوج ملکی دفاع کے لیے اپنی خدمات پیش کر رہی ہے، ہم بھی ہر موقع پر ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔
خصوصی طور پر انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ملک کے دفاع کے لیے جس لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں، اس پر پورا اعتماد ہے اور ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا جاتا ہے ۔
بیان میں زور دیا گیا کہ پاک فوج کی قربانیاں صرف سرحدوں کی حفاظت تک محدود نہیں بلکہ یہ پاکستان کی سالمیت، امن اور مستقبل کی حفاظت کا ضامن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو چاہئے کہ وہ فوج کے عزم اور قربانی کی قدر کرے اور ملکی دفاع میں ان کا ساتھ دے ۔
آخر میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تا قیامت قائم و دائم رہے گا اور ہر پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑا رہے گا تاکہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری مضبوط بنائی جا سکے ۔




