سید ذیشان

عالمی حالات جس ڈگر پر جا رہے ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہیں ،ہمیں پاک فوج کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا،سید ذیشان

اسلام آباد ، جہلم ویلی(کشمیر ڈیجیٹل) فقہ جعفریہ آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سید ذیشان نے کہا ہے کہ عالمی حالات جس ڈگر پر جا رہے ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہیں ،ہمیں پاک فوج کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا ۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کیخلاف پروپیگنڈے پر اپنے ویڈیو بیان میں سید ذیشان نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کا دفاع کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چند دنوں سےفیلڈ مارشل کیخلاف ہرزہ سرائی ہو رہی ہے ، فیلڈ مارشل پوری افواج پاکستان کے سربراہ ہیں ، قوم کو یکجا ہو کر پاک فوج کا ساتھ دینا ہوگا ۔

سید ذیشان کا کہنا تھا کہ قوم کو انتشار اور بدامنی کا ڈٹ کر جواب دینا ہوگا اور پاک فوج کو مضبوط کرنا ہوگا ۔

فیلڈ مارشل کے خلاف ہرزہ سرائی، قوم کو متحد ہو کر انتشاریوں کو جواب دینا ہوگا، رہنما فقہ جعفریہ آزادکشمیر سید ذیشان ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی حالات جس ڈگر پر جا رہے ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہیں ،ہمیں پاک فوج کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا،سید ذیشان

جہلم ویلی سے فقہ جعفریہ کے رہنما سید صدام کاظمی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ حافظ جنرل سید عاصم منیرکے بارے میں ایک پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی اہل تشیع برادری کیخلاف کچھ بات کی ہے کہ آپ اس ملک کو چھوڑ کر ایران چلے جائیں ۔

ہم اس بات کی تردید کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے اور دنیا کے اندرکوئی بھی جنگ ہو تو ہم ملک پاکستان کے ساتھ ، پاک افواج کے ساتھ اور یہاں کے حکمرانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

کیونکہ ہمارا دین اور اسلام بھی اسی چیز کی ععوت دیتا ہے کہ جو ہمارے حکمران ہیں ۔ ہیں ان کی پیروی کرنی چاہیے ، ان کا ساتھ دینا چاہیے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور میں یومِ پاکستان شایانِ شان طریقے سے منایا گیا

Scroll to Top