پاک فوج کے جوانوں نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اگلے محاذوں سے قوم کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کر دیا ہے۔
سخت موسمی حالات اور برف پوش پہاڑوں پر اپنے فرائض انجام دینے والے ان بہادر جوانوں نے ملک بھر کے عوام کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وطن عزیز کا دفاع ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ ہر وقت چوکنا اور مستعد ہیں تاکہ پوری قوم پرامن اور محفوظ ماحول میں عید کی خوشیاں منا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیرکا کرم کادورہ،عیدالفطر فوجی جوانوں کے ساتھ منائی
پاک فوج کے جوانوں نے اپنے پیغام میں یہ بات بھی واضح کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ اس خوشی کے موقع پر اپنے اہلِ خانہ سے دور سرحدوں پر موجود ہیں، مگر ملک کی سلامتی اور عوام کی خوشی ہی ان کے لیے سب سے بڑی عید کا تحفہ ہے۔ جوانوں نے مزید کہا کہ قوم کا اعتماد اور بے پناہ محبت ان کے حوصلوں کو مزید بلند کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ جہاں پورا ملک جشن میں مصروف ہے، وہیں یہ محافظ سرحدوں پر وطن کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے کھڑے ہیں۔
🚨🚨عید الفطر کے موقع پر لائن آف کنٹرول کے اگلے محاذوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کا قوم کے نام خصوصی پیغام
وطن عزیز کا دفاع او لین ترجیح ہے،ہم چوکس ہیں تاکہ قوم پرامن ماحول میں خوشیاں منا سکے، کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ،پاک فوج کے… pic.twitter.com/eYI9PrlZ5u— Kashmir Digital (@KashmirDigital1) March 22, 2026
ایل او سی پر پاک فوج کے نوجوان عید کیسے مناتے ہیں؟
دیکھئے مکمل ویڈیو؛
https://t.co/rnLt4CR3KI pic.twitter.com/wWbqXQmFi4— Kashmir Digital (@KashmirDigital1) March 22, 2026




