کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا محور،بھارت 27 فروری کو یاد رکھے، رانا قاسم نون

مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل)چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے کہاہے کہ پاک فضائیہ نے جس طرح 27 فروری کوبھارت کو فوری جواب دیاوہ ضروری تھا، یہ دشمن کیلئے سبق بھی ہے۔

مظفر آباد میں کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا قاسم نون نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا محورہے، مسئلہ کشمیر کو اوآئی سی، آسیان، اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر اجاگر کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی وسفارتی حمایت کی ہے جو ہمیشہ جا ری رکھیں گے، پاکستان کبھی بھی کسی بھی صورت میں مسئلہ کشمیر پر کمپرومائز نہیں کرسکتا ہے، ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے دشمن کو وارننگ دی ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، ہمیں کشمیرکیلئے جتنا بھی لڑنا پڑا لڑیں گے، بھارت کو 27 فروری کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔

بھارت نے دوبارہ غلطی کی تو چائے کیساتھ پکوڑے بھی کھلائیں گے، سرداررمیش سنگھ

وزیر برائے اقلیتی اموارپنجاب سرداررمیش سنگھ نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائے کا کیمپ ہمیشہ بھارت کو یاد رہے گا،دوبارہ غلطی کی تو چائے کیساتھ پکوڑے بھی کھلائیں گے۔ پاکستان پڑوسیوں سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتا ہے ، کوئی ہمیں کمزور سمجھے تو بھرپور جواب آنا ہمیں آتا ہے۔

پاکستان میں بسنے والی تمام کمیونٹیز کی پہنچان صرف پاکستان ہے، پاکستانیوں نے ہمیشہ کشمیریوں کو سپورٹ کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ میں بھی مسئلہ کشمیر اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو بھرپور جواب دیا ہے، اب دوبارہ غلطی کی تو پہلے سے بڑاسرپرائز ملے اور چائے کیساتھ پکوڑے بھی کھلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سرپرائز ڈے،شدیدبارش و برفباری کے باوجودآزادکشمیر بھر میں تقریبات،شاہینوں کو شاندار خراج تحسین

Scroll to Top